کسٹم حکام نے نادر زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

کسٹم حکام نے نادر زیورات اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی

فوٹو: ہم نیوز


کراچی: جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر محکمہ کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے سونے کے نادر زیورات اورکرنسی اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے۔

ڈپٹی کلکٹر کسٹم محمد فیصل کے مطابق تھائی لینڈ جانے والے اسرار محمد نامی مسافر کے قبضے سے 115 تولے قدیم سونا اور20تولے چاندی کے زیورات بر آمد کر لیے گئے ہیں۔

محمد فیصل کے مطابق تلاشی کے دوران مسافر سے گیارہ ہزار دو سو پچاس ڈالر بھی ملے ہیں۔  ڈپٹی کلکٹر کسٹم نے بتایا کہ  اسرار محمد نامی مسافر کیخلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

لاہور میں بھی علامہ اقبال ایئرپورٹ پر امیگریشن حکام نے جعلی ویزے پر سفر کرنے والے مسافر کو گرفتار کرلیا ہے۔ حکام جعلی ویزا اور پاسپورٹ قبضے میں لے کر ملزم کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی ہے اور مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں