این ایل آئی رجمنٹ کی قربانیاں قابل تعریف ہیں، آرمی چیف


راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ دفاع وطن میں این ایل آئی رجمنٹ کی قربانیاں قابل تعریف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے بونجی میں نادرن لائٹ انفنٹری رجمنٹ (این ایل آئی) کا دورہ کیا اور لیفٹیننٹ جنرل انور حیدر کو رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے بیج لگائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے رجمنٹ سینٹر میں یادگار شہدا پر پھول بھی چڑھائے اور مادر وطن کے دفاع کیلئے نادرن لائٹ انفنٹری کی خدمات کو بھرپور سراہا۔

آئی ایس پی آر نے بتایا کہ این ایل آئی رجمنٹ کے حصہ میں دیگر اعزازات کے علاوہ 2 نشان حیدر بھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف نے سی ایم ایچ راولپنڈی کے نئے بلاک کا افتتاح کر دیا

واضح رہے چند ماہ قبل آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے ماڑی پیٹرولیم کمپنی لمٹیڈ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا تھا اور کمپنی کی کارکردگی سے متعلق بریفنگ لی تھی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق آرمی چیف کو دورے کے دوران ماڑی پیٹرولیم کی کارکردگی اور مییجنمنٹ سے متعلق بریفنگ دی گئی تھی۔ آرمی چیف نے قومی معشیت میں ماڑی پیٹرولیم کے کردار کی تعریف کی تھی  اور تعلیم و صحت کے شعبے میں کمپنی کے کردار کو سراہا تھا۔

ماڑی پیٹرولیم ملک کی گیس فراہم کرنے والی دوسری بڑی کمپنی ہے جو روزانہ ایک لاکھ بیرل تیل پیدا کرتی ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ جب دورے کیلئے کمپنی کے ہیڈ آفس پہنچے تو ان کا استقبال ایم ڈی ماڑی پیٹرولیم لیفٹینٹ جنرل ریٹائرڈ اشفاق ندیم نے کیا تھا۔


متعلقہ خبریں