کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رحجان سے کاروبار کا اغاز ہوا جبکہ مارکیٹ 122 پوائنٹس کی کمی سے 37 ہزار 381 کی سطح پر بند ہوئی۔
آج حصص حصص بازار میں دن بھر 338 کمپنیز کے شیئرز میں کاروبار ہوا جس میں 140 کمپنیز کے شیئرز میں اضافہ جبکہ 175 کمپنیز کے شیئرز میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
کرنسی مارکیٹ میں انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں پانچ پیسے کی کمی ریکاڑد کی گئی اور ڈالر 141 روپے 47 پیسے پر برقراررہا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
اوپن مارکیٹ مین ڈالر 142 روپے 20 پیسے پر بند ہوا جبکہ صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ کے آغاز پر ملا جُلا رجحان
مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا 300 روپے کمی سے 70 ہزار 550 روپے ہوگئی جبکہ دس گرام سونا 257 روپے کمی سے 60 ہزار 485 روپے میں فروخت ہوا۔
مارکیٹ کھلتے ہی 100 انڈیکس میں 61 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس37504 ٹریڈ کررہا تھا۔ 61 پوائنٹس کے اضافے سے کرنٹ انڈیکس 37565 پر پہنچ گیا۔
ابتدائی گھنٹوں میں اسٹاک مارکیٹ میں 1,597,680 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 153,060,754 پاکستانی روپے رہی۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ کے بعد اختتام پذیر کاروباری ہفتے کے دوسرے روزاسٹاک مارکیٹ میں 122 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں ملا جلا رحجان دیکھنے میں آیا۔ کاروبار کا آغاز 37 ہزار 452 پوائنٹس سے ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 37504 رہا۔
گزشتہ ہفتے کاروبار کے آخری روز جمعہ کو اسٹاک مارکیٹ میں 550 پوائنٹس کا اضافہ ہوا تھا اور گرتی ہوئی اسٹاک مارکیٹ کو کچھ استحکام ملا۔