ہم نیوز نے مارگلہ میں شہباز شریف کے بنگلے کا کھوج لگا لیا


اسلام آباد: مارگلہ میں پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما  شہباز شریف کا بنگلہ کہاں؟ ہم نیوز نے کھوج لگا لیا۔

وزیراطلاعت فواد چوہدری نے شہباز شریف پر منی لانڈرنگ سے بنگلہ بنانے کا الزام لگایا تھا۔

ہم نیوز کو ذرائع نے بتایا ہے کہ شہباز شریف کا بنگلہ مارگلہ میں وسپرنگ پائنز ریزارٹس میں ہے۔ ہم نیوز کی ٹیم شہباز شریف کے بنگلے پر پہنچ گئی۔

پیرسوہاوہ سے آگے سنگڑا کے مقام پر یہ ریزارٹ بنے ہوئے ہیں، ہری پور کے علاقے میں واقع اس سیاحتی مقام پر لوگوں نے اس بات کی تصدیق کی کہ شہباز شریف اوران کے اہل خانہ آٹھ ماہ قبل یہاں آئے تھے۔

ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ یہاں شہبازشریف کے پاس ایک ولہ اور کاٹیج ہیں۔

وسپرنگ پائنز ریزارٹس میں رہائشی اپارٹمنٹس،بنگلے اور کاٹیجز موجود ہیں جو مالکانہ حقوق کے ساتھ ساتھ کرایے کے لیے بھی دستیاب ہیں۔

شہباز شریف کو عدالت نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا

واضح رہے پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما شہباز شریف کو آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم اور رمضان شوگر ملز کیس میں نیب نے گرفتار کیا تھا تاہم 14 فروری کو  قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف  شہباز شریف کو عدالت نے رہا کرنے کا حکم جاری کیا تھا۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن  پاکستان کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کی درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: منی لانڈرنگ کیس: شہباز شریف خاندان کو نوٹس جاری

جسٹس ملک شہزاد احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے درخواست کی سماعت کی تھی۔ شہباز شریف مختلف مقدمات میں نیب کی تحویل میں تھے۔

ان کا نام ای س ایل سے بھی نکالے جانے کے بعد وہ لندن روانہ ہوگئے تھے جس کے نعد ان کے خاندان کو نوٹسسز جاری کیے گئے ہیں۔

 ایون فیلڈ ریفرنس

واضح رہے ایون فیلڈ ریفرنس میں احتساب عدالت نے نوازشریف کو دس سال، مریم نواز کو سات سال اور کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کو ایک سال قید بامشقت کی سزا سنائی تھی تاہم انہوں نے ایون فیلڈ فیصلے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں اپیل کی تھی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں شریف خاندان کی سزاؤں سے متعلق درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے احتساب عدالت کی دی گئی سزائیں معطل کر دی تھیں، سزامعطلی کے بعد تینوں کو جیل سے رہا کر دیا گیا تھا۔

نیب نے اس کے خلاف اپیل دائر کی تھی جس پرسپریم کورٹ نے ایون فیلڈ ریفرنس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف، بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن ریٹائرڈ محمد صفدر کی ضمانت کو برقرار رکھتے ہوئے قومی احتساب بیورو (نیب) کی درخواست خارج کر دی تھی۔


متعلقہ خبریں