اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کے  نکاح  سے متعلق اپیل پر سماعت وکلاء کی ہڑتال کی نظر

اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی  نکاح  سے متعلق اپیل پر سماعت وکلاء کی ہڑتال کی نظر

فائل فوٹو


لاہور:اسکینڈل کوئین اداکارہ میرا کی  نکاح  سے متعلق اپیل پر سماعت  آج وکلاء کی ہڑتال کی نظر ہوگئی۔عدالت نے وکلاء کی ہڑتال کے باعث کیس کی سماعت دو ہفتے تک ملتوی کردی۔   ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے  کیس کی سماعت کی ۔

عدالت نےگزشتہ سماعت میں میرا  کے وکلاء کی استدعا پر سماعت ملتوی  کی تھی۔ عدالت نے آئندہ سماعت پر میرا کے وکلاء کو حتمی بحث کے لیےپھر طلب کر لیاہے۔

13اپریل کو اداکارہ میرا اور عتیق الرحمان کے معاملے میں سیشن کورٹ نے آئندہ سماعت پر وکلا سے حتمی دلائل طلب  کیے تھے۔

ایڈیشنل سیشن جج عدنان طارق نے اداکارہ میرا کی درخواست پر سماعت کی تھی۔ درخواست گزار کے وکلا نے عدالت سے استدعا کی تھی حتمی بحث کرنے کے لیے مہلت فراہم کی جائے۔

عدالت نے استدعا منظو کرتے ہوئے وکلا کو 15 اپریل 2019 تک مہلت دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ میرا کیس، عتیق الرحمان سے جواب طلب

سیشن کورٹ میں دائر درخواست میں اداکارہ نے فیملی کورٹ کے فیصلے کو چیلنج کیا ہے۔ درخواست گزار کا مؤقف ہے کہ فیملی عدالت نے حقائق کے برعکس فیصلہ سنایا۔

میرا کا مؤقف ہے کہ انہوں نے  عتیق الرحمان سے شادی نہیں کی اورعتیق الرحمان کو جانتی نہیں۔ اداکارہ نے سیشن کورٹ سے استدعا کی ہے کہ فیملی عدالت کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔

یاد رہے کہ فیملی کورٹ نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔ اداکارہ نے فیملی کورٹ کا فیصلہ سیشن کورٹ میں چینلج کر رکھا ہے۔

اداکارہ میرا کے سابق شوہر عتیق الرحمان کے مطابق میرا نے کیپٹن نوید کے ساتھ نکاح پہ نکاح کیا، اس لیے ان کے خلاف فوجداری قانون کے تحت کارروائی کی جائے۔ اداکارہ کا مؤقف ہے کہ وہ عتیق الرحمان کو نہیں جانتی اور نہ شادی کی ہے۔


متعلقہ خبریں