لنگور سرحد پار کرکے بھارت سے پاکستان پہنچ گیا


حیدرآباد: ایک لنگور سرحد پار کرکے بھارت سے پاکستانی علاقے تھرپارکر پہنچ گیا۔

ہم نیوز کے مطابق بغیر دعوت آنے والے بھارت سے آنے والے خصوصی  مہمان نے ننگرپارکر کے گاؤں دناگام میں ٹھکانہ بنا لیاہے۔

سینیٹر کرشنا کماری کے بھائی وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی ویرجی کوہلی بھارت سے آنے والے لنگورکے میزبان بن گئے۔

بھارت سے آنے والے لنگورکی پاکستان میں خوب مہمان نوازی کی جارہی ہے۔ وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی نے لنگور کے ساتھ سیلفی بھی بنوائی۔

ویرجی کوہلی نے بندر کی مہمان نوازی کی تصاویر سوشل میڈیا پر اپلوڈ کردیں اور ساتھ میں تبصرہ بھی کیا  کہ بھارت سے آنے والالنگور ہے تو اچھا لیکن مہمان نوازی مہنگی پڑگئی ۔

انہوں نے بتایا کہ سرحد پار سے آنے والا لنگور ایک وقت میں چار روٹی کھا جاتا ہے۔

خیال رہے کہ پاک اور بھارت کے درمیان طویل سرحد پر جانوروں کے دوسرے ملک میں جانے کے واقعات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

کچھ عرصہ قبل ایک پاکستانی کبوتر بھارتی علاقے میں چلاگیا تھا جسے بھارتی میڈیا نے پاکستانی جاسوس قرار دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھارتی میڈیا کی رپورٹنگ کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے اس کی بھرپور مذمت کی تھی۔


متعلقہ خبریں