ن لیگ کی حکومت کو موجودہ خساروں کا سامنا نہیں تھا، حماد اظہر


اسلام آباد: وزیر مملکت برائے ریونیو حماد اظہر نے کہا ہے کہ  ن لیگ کی حکومت کو موجودہ خساروں کا سامنا نہیں تھا۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ماضی کے بگاڑ بگھت رہی ہے۔ زرداری، حمزہ شہباز اور اومنی کیس میں کوئی فرق نہیں۔ چیخنے والوں کو کسی صورت این آر او نہیں دیا جائے گا۔

حماد اظہر نے کہا کہ  ہمارے دور میں قرض میں گزشتہ حکومت کی نسبت آدھا اضافہ بھی نہیں ہوا، انہوں  نے کہا کہ معیشت کے حوالے سے جو اعدادوشمار دیے گئے وہ بالکل غلط دیے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ ان لوگوں کو بالکل شرم نہیں، معیشت کا بُرا حال انہی لوگوں نے کیا جو دعوے کرتے ہیں۔ ہم مانتے کہ معیشت سست روی کا شکار ہے لیکن یہ گزشتہ حکومت کی ناکام پالیسیاں ہیں۔

اسحاق ڈار نے معیشت کے غلط اعداد وشمار دیے، حماد اظہر

وزیر مملکت برائے ریونیو  کا کہنا تھا کہ ماہرین کہہ رہے ہیں کہ اسحاق ڈار نے معیشت کے غلط اعداد وشمار دیے۔ ہمارے دور میں قرض میں گزشتہ حکومت کی نسبت آدھا اضافہ بھی نہیں ہوا۔

حماد اظہر نے کہا کہ ہم تسلیم کرتے ہیں کہ مہنگائی میں اضافہ ہوا۔ ن لیگ کے پہلے دس ماہ میں دس فیصد سے زائد مہنگائی کی شرح تھی۔ سر کلر ڈیٹ کو دو سو ڈھائی سو ارب روپے پر روک دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور میں آٹھ اعشاریہ دو فیصد روپیہ ڈی ویلیو ہوا۔ آج پاکستان میں روپیہ کی قیمت حقیقی سطح پر ہے۔ جتنا مرضی چیخ لیں یا چلائیں ہم این آر او نہیں دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کہا جاتا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ نیچے چلی گئی ہے۔ ن لیگ اپنے دور کا بتائیں کہ آخری دس ماہ میں اسٹاک مارکیٹ کیوں گری ؟

حماد اظہر نے کہا کہ فیصل واپڈا نے پختہ امید کا اظہار کیا۔ بگاڑ سے نکلنے کے لیے ڈیڑھ سال وقت لگے گا جس میں مشکلات برداشت کرنا ہوں گی۔


متعلقہ خبریں