پلواما حملہ: ڈوزیئر سے متعلق بھارت سے وضاحت طلب


 اسلام آباد: پلواما حملے پر بھارتی ڈوزیئر سے متعلق پاکستان نے بھارت سے وضاحت طلب کرلی۔

پاکستان نے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے وضاحت طلب کی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان نے کہا ہے کہ بھارت، پلوامہ معاملے پر آٹھ سوالوں کے جواب دے، نئی دہلی نے ڈوزیئر پر اسلام آباد کے سوالوں کے جواب کیوں نہیں دیئے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سخت موقف اختیار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت جواب دے کالعدم جیش محمد کا مبینہ ترجمان محمد حسن کون ہے؟

پاکستان نے مطالبہ کیا ہے کہ مبینہ ترجمان کی تمام متعلقہ تفصیلات فراہم کی جائیں، وزارت خارجہ نے کالعدم جیش کے مبینہ ترجمان کی سم ریکارڈ طلب کر لیا۔

پاکستان نے بھارت سے مبینہ ترجمان کے واٹس ایپ نمبر کی تفصیلات طالب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت قابل عمل شواہد فراہم کرے، تعاون پر تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ حملوں سے متعلق ڈوزیئر پاکستان کو موصول ہو گیا، دفتر خارجہ

پاکستان نے پلوامہ حملے پر بھارتی ڈوزئیر کا ابتدائی جواب بھارت کو بھجوا دیا تھا تاہم انڈیا نے پاکستان کی جانب سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات نہیں دیئے۔

ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصلنے بتایا تھا کہ پاکستان نے بھارتی ڈوزئیر میں دی گئی معلومات پر تحقیقات کرکے جواب دیا ہے۔

ترجمان نے بتایا تھاکہ بھارتی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ بلا کر پاکستانی جواب ان کے حوالے کیا گیا۔

ڈاکٹر محمد فیصل کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے بھارت کو پلوامہ حملہ کے بعد تحقیقات میں مدد کی پیشکش کی تھی۔


متعلقہ خبریں