ٹوبہ ٹیک سنگھ: گاڑی میں بچے کی پیدائش


ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت کے باعث خاتون کو بچے کی ڈیلیوری اسپتال کے باہر گاڑی میں کرنا پڑی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق خاتون کو جب اسپتال لایا گیا تو ڈاکٹروں نے انہیں ایڈمٹ کرنے سے انکار کردیا۔

فوزیہ بی بی کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ اسپتال میں انہیں فارم نہیں دیا گیا اور باہر نکال دیا گیا۔ اسپتال کے ایم ایس نے فیملی کے الزامات مسترد کردیے ہیں۔

فوزیہ بی بی کو ڈسٹرکٹ اسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ لیکر جایا گیا تھا۔ اسپتال انتظامیہ کا موقف ہے کہ فوزیہ کے اہلخانہ انہیں اپنی مرضی سے وہاں سے لے گئے تھے۔

خیال رہے کہ گزشتہ سال اگست میں اسی طرح کا واقعہ راولپنڈی میں پیش آیا تھا جس کے دوران خاتون نے بے نظیر اسپتال کے مرکزی دروازے پر ٹیکسی میں بچے کو جنم دیا تھا۔

خاتون کے رشتہ داروں کا کہنا تھا کہ اسپتال ایمرجنسی عملے نے خاتون کو اسپتال کے اندر لے جانے میں تاخیر کی جبکہ اسپتال انتظامیہ کے مطابق خاتون کو تاخیر سے لایا گیا اور اس سے قبل کہ آپریشن تھیٹر میں لے جایا جاتا اس نے گاڑی میں ہی بچے کو جنم دے دیا۔


متعلقہ خبریں