پی ایس ایکس میں ہفتے کے آخری روز منفی رجحان رہا

اسٹاک مارکیٹ 15 پوائنٹس کی کمی پر بند

فائل فوٹو


کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی منفی رجحان دیکھا گیا اور مندی کے بادل چھائے رہے تاہم کاروبار کے اختتام پر انڈیکس پانچ پوائنٹس اضافے کے ساتھ بند ہوا۔

ڈالر کی غیر مستحکم پوزیشن اسٹاک ایکسچینج پر بھی اثر انداز ہورہی ہے اور سرمایہ کار سرمایہ کاری میں دلچسپی نہیں لے رہے کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی مارکیٹ میں مندی کا سلسلہ جاری رہا۔

پہلے سیشن میں مارکیٹ دو پوائنٹس اضافے سے 37 ہزار 518 پوائنٹس پر بند ہوئی دوسرے سیشن میں بھی مارکیٹ میں ریکوری نہ ہوسکی اور مارکیٹ 200 سے زائد پوائنٹس تک گر گئی انڈیکس 37 ہزار 309 کی سطح پر آگیا لیکن کاروبار کا اختتام پانچ  پوائنٹس اضافے سےہوا اور انڈیکس 37 ہزار 521 کی سطح پر بند ہوا۔

کاروبار کے دوران  چارارب سے زائد مالیت کےشئیرز کے سودے ہوئے۔

گزشتہ روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی کا رجحان رہا، کاروبار کا اختتام 506 پوائنٹس کمی سے 37516 پوائنٹس پر ہوا۔

جمعرات کو کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کا آغاز ہی منفی انداز میں ہوا جب مارکیٹ کے ابتدائی ایک گھنٹے میں کے ایس ای 100 انڈیکس 70 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 37 ہزار 956 پر ٹریڈ کرتارہا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس میں شدید مندی رہی اور506 پوائنٹس کمی سے مارکیٹ 37516 پر بند ہوئی۔

دن بھر میں کاروبار کے دوران 16 کروڑ سے زائد شئیرز کے سودے ہوئے جبکہ کاروبار کیے گئے شئیرز کی مالیت چار ارب سے زائد رہی۔

بدھ کےروز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اتارچڑھاؤ دیکھا گیا جس کے بعد مارکیٹ 13پوائنٹس کی کمی سے 38 ہزار22 پوائنٹس پربند ہوئی تھی جب کہ اسٹاک مارکیٹ میں جمعرات کو 319 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں 165 میں منفی اور 127 میں مثبت کاروبار ہوا جب کہ گزشتہ روز ڈالر کی اڑان بھی اونچی رہی۔

منگل کے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان رہا۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 318 پوائنٹس کمی سے 38 ہزار 36 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔ کاروبار کے آغاز پر انڈیکس میں 200 پوائنٹس تک اضافہ ریکارڈ ہوا تھا جس کے بعد مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کی جانب سے فروخت کے باعث گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔


متعلقہ خبریں