کے پی سے فاسٹ بولر اچھے ملتے ہیں، انضمام


پشاور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سلیکشن کمیٹی انضمام الحق نے کہا کہ کارکردگی میں نکھار زیادہ سے زیادہ میچز کھیلنے سے آتا ہے۔

پشاور میں ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے انضمام الحق نے کہ پی ایس ایل میں بہت سارے کھلاڑی خیبرپختونخوا سے تھے، یہاں کے نوجوان جتنی زیادہ کرکٹ کھیلیں گی ان کی کارکردگی میں مزید بہتر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی خاصیت رہی ہے کہ یہاں سے فاسٹ بولر بہت اچھے ملتے ہیں، اگر کوچز نئے لڑکوں پر محنت کریں گے تو اچھا ٹیلنٹ سامنے آئے گا۔

انضمام الحق نے کہا کہ کرکٹ کیلئے ٹیلنٹ ہنٹ پروگرامز کا انعقاد ہر صوبے اور شہرمیں کیا جانا چاہیے تاکہ قومی ٹیم کیلئے بہترین کھلاڑی میسر آسکیں۔

پاک آسٹریلیا سیریز سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا  اہم کھلاڑی نہ ہونے کے باوجود ٹیم نے اچھی کارکردگی دکھائی، ہماری ٹیم ورلڈ کیلئے بھرپور تیاری کررہی ہے، ہمیں اپنی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے۔

راشد لطیف نے کہا کہ خیرپختونخوا سے ماضی میں کرکٹ کے اچھے کلاڑی ملے ہیں، پی ایس ایل میں سب سے زیادہ کھلاڑی کے پی کے سے تھے، ایک دن آئے جب کرکٹ ٹیم کے پی سے بنے گی۔ انہوں نے کہا کہ بیٹس مین کو پک کرنا تھوڑا سا مشکل ہے، فاسٹ بالر کو پک کرنا آسان ہے۔


متعلقہ خبریں