’پاکستان آمد پر 200 ڈالر نکلوائے، آٹھویں دن بھی بٹوہ فل ہے‘


اسلام آباد: پاکستان کا شمار دنیا کے خوبصورت ترین ممالک میں ہوتا ہے ۔ عالمی جریدے فوربز کی ایک رپورٹ میں پاکستان کو ان دس ممالک کی فہرست میں شامل کیا گیا جو سیاحت کے لئے سب سے زیادہ موضوع ہیں۔

پاکستان کی خوبصورتی دیکھنے کے لئے دنیا بھر کے سیاحوں نے ملک کے مختلف حسین شہروں اور علاقوں کا رخ کر لیا ہے، جو نہ صرف اس کی خوبصورتی کے دلدادہ ہیں وہیں وہ پاکستانیوں کی مہمان نوازی سے بھی متاثر نظر آتے ہیں۔

امریکہ سے تعلق رکھنے والے ایک وی لوگر ڈیرو بنسکی نے پاکستان کے مختلف شہروں اور دیہاتوں میں گزارے کچھ لمحات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ یہاں کے مقامی لوگوں اور دکانداروں نے کسی بھی چیز کی قیمت ان سے وصول نہیں کی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سے جاری اپنے پیغام میں انہوں نے بتایا کہ ’میں پاکستان آیا تو میں نےدو سو ڈالر نکلوائے، اور آج آٹھواں دن ہے میرا بٹوہ ابھی تک فل ہے.‘


امریکی سیاح نے پاکستان کے مختلف شہروں کا دورہ کیا اور ہر شہر کی خوبصورتی سے متاثر ہوئے بنا نہ رہ سکے، ہم نیوز کو دیے ایک انٹرویو میں انہوں نے بتایا کہ انہیں کراچی کی بریانی بہت پسند آئی۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان آنے سے پہلے ان کے بھارتی اور کچھ امریکی مداحوں نے ای میل کے ذریعے مجھے یہاں آنے سے منع کیا تھا تاہم میں نے انہیں یہ ہی جواب دیا کہ آپ میری ویڈیو دیکھ کر پھر بات کرنا۔


ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بارے میں بہت خطرناک باتیں سنی تھیں مگر پھر بھی یہاں آنے کی خواہش دل میں تھی مگر پاکستان ان تمام منفی باتوں سے مخلتف ہے جو اس کے بارے میں منسوب کی جاتی ہیں، یہاں کے لوگ بہت ملنسار اور مہمان نواز ہیں ۔

 


متعلقہ خبریں