فواد چوہدری کا نوازشریف کو پھر پلی بارگین کا مشورہ

بجٹ میں تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف ملے گا

فوٹو: فائل


اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فوادحسین چوہدری نے سابق وزیراعظم نواز شریف کو ایک بار پھر پلی بارگین کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ پلی بارگین آسان راستہ ہے۔

سماجے رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں وزیراطلاعات نے کہا ہے کہ اس قوم نے تین دفعہ آپ کو عزت دی ان کا پیسہ واپس دیں، میرا پھر مشورہ ہے آسان راستہ پلی بارگین ہے، حسن اور حسین کا پیسہ نہیں آپ کا ہے

انہوں نے سابق وزیراعظم کی صحت کے حوالے تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کی رہائی کا چوتھا روز ہے لیکن تاحال اسپتال میں داخل نہیں کروایا گیا۔ کیا مقصد صرف جیل سے باہر آنا تھا یا بیماری کیلئے آخری ہفتے کا انتظار ہے؟

یاد رہے کہ فواد چوہدری نے 17 مارچ 2019 کو بھی ایک پریس کانفرنس کے دوران نوازشریف کو پلی بارگین کی آفر کی تھی۔ وزیراطلاعات نے کہا تھا کہ  میں نے پلی بارگین کی آفر دی ہے نواز شریف نیب کو درخواست کریں۔

یہ بھی پڑھیں:فواد چوہدری کی نوازشریف کو پلی بارگین کی آفر

نواز شریف کا علاج شریف میڈیکل سٹی سے کرانے کا فیصلہ

سابق وزیر اعطم نواز شریف علاج کیلیے آج شریف میڈیکل سٹی پہنچے ہیں۔ سابق وزیراعظم کی آمد سے قبل میڈیکل کمپلیکس کے گارڈ ٹریفک وارڈنز کا رول ادا کرتے رہے ٹریفک کو مکمل طور پر روک دیا۔

یاد رہے کہ نواز شریف چھ ہفتوں کے لئے علاج کیلئے ضمانت پر رہا ہوئے ہیں اور ان کےعلاج کے معاملے پر تاحال کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ مریم نواز اور ڈاکٹر عدنان کے مطابق نواز شریف کے گردوں کا مرض سٹیج تھری پر ہے۔
نواز شریف کے دل اور گردوں کے مرض کے علاج پر بھی کوئی پیش رفت نہیں ہوسکی۔ سابق وزیراعظم کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان اور مریم نواز بھی نواز شریف کی صحت پر بات کرنے سے گریزاں ہیں۔


متعلقہ خبریں