تیسرا ون ڈے: پاکستان کے پاس سیریز میں رہنے کا آخری موقع

تیسرا ون ڈے: پاکستان کے پاس سیریز میں رہنے کا آخری موقع

فائل فوٹو


ابوظہبی: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان جاری پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا تیسرا میچ کل کھیلا جائے گا, پاکستان کے پاس سیریز بچانے کے لئے یہ آخری موقع ہو گا۔

تیسرے ون ڈے میں پاکستان کی ٹیم آسٹریلیا کو ہرا کر سیریز میں کم بیک کرنے کی جد وجہد کرے گی اور کینگروز میچ جیت کر سیریز اپنے نام کرنے کی کوشش کریں گے۔

دونوں ٹیمیں شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابو ظہبی میں آمنے سامنے آئیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: آسٹریلین فاسٹ باؤلر رچرڈسن زخمی، سیریز سے باہر

دوسرا ون ڈے، پاکستان کو آٹھ وکٹوں سے شکست

سیریز کے پہلے میچ میں آسٹریلیا کو آٹھ وکٹ سے جیت حاصل ہوئی۔  دوسرے میچ پاکستان کو8 وکٹوں سے شکست ہوئی تھی۔

تیسرے ون ڈے میں دونوں ٹیموں میں تبدیلی متوقع ہے۔ پاکستانی آلراؤنڈر فہیم اشرف بقیہ میچز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ آسٹریلوی فاسٹ باولر رچرڈسن دوسرے میچ میں انجری کا شکار ہو کر سیریز سے باہر ہو چکے ہیں۔

متحدہ عرب امارات میں بھی آسٹریلیا کا ریکارڈ پاکستان کے مقابلے بہتر ہے۔ 14 میچوں میں سے آسٹریلیا نے8 بار پاکستان کو یواے ای کے میدانوں میں شکست سے دوچار کیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریزجنوری 2017 میں آسٹریلیا میں کھیلی گئی تھی جس میں پاکستان کو1-4 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

دبئی میں میں دونوں ٹیموں کے درمیان آخری سیریزاکتوبر2014 میں کھیلی گئی جس میں پاکستانی ٹیم نے0۔3 سے شکست کھائی۔


متعلقہ خبریں