ڈاکٹرز نے نواز شریف کی تمام رپورٹس کو نارمل قرار دے دیا

نواز شریف کی مشروط بیرون ملک روانگی: ن لیگ نے حکومتی فیصلہ مسترد کردیا

فوٹو: فائل


کوٹ لکھپت جيل کے سپریٹنڈنٹ نے سابق وزیراعظم نوازشريف کی ميڈيکل رپورٹ سے متعلق آگاہ کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق جناح اسپتال کے ڈاکڑ نويد اقبال نے نواز شريف کا طبی معائنہ کيا تھا، ڈاکٹر نے ان کی تمام رپورٹس کو نارمل قرار دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ڈاکٹر نے نواز شریف کو پانی کے زيادہ استعمال کرنے اور پروٹين والی خوراک کم استعمال کرنے کی ہدايت کی ہے۔

واضح رہے گزشتہ روز مریم نواز نے اپنے والد اور سابق وزیراعظم نواز شریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کے بعد بتایا تھا کہ ان کے گردوں کے مرض کی نوعیت سنگین ہو چکی ہے اور مرض اسٹیج تھری تک پہنچ چکا ہے جبکہ انہیں بازو میں بھی بدستور تکلیف ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے والد کی میڈیکل رپورٹ شائع کرتے ہوئے اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ آج جیل میں نوازشریف سےملاقات ہوئی، نوازشریف کے گردوں کا مرض مزید بڑھ گیا ہے جبکہ گزشتہ روز گردوں کے ٹیسٹ کے نتائج ٹھیک نہیں آئے۔

مریم نواز نے ٹویٹ کیا کہ میں نے جس ڈاکٹر کو نوازشریف کے معائنے کیلئے بھیجا تھا، اسے دو گھنٹے جیل کے باہر انتظار کروانے کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔ مجھے اور نواز شريف کے معالج کو نہ ملنے ديا تو کل اجازت نہ ملنے تک جيل کے باہر رہوں گی۔

مریم نواز نے کہا کہ ہم نے 21 مارچ کو ہوم ڈپارٹمنٹ کو خط لکھا تھا اور میں ایک بار پھر تحریر طور درخواست بھیج رہی ہوں کہ معالج کو نوازشریف سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

مریم نواز نے اپنی ٹویٹ میں نوازشریف سے ملاقات کے لئے ایڈیشنل سیکرٹری ہوم کون لیگ کی طرف سے لکھا گیا خط بھی ٹیگ کیا ہے۔


متعلقہ خبریں