احتساب عدالت نے زرداری کو 8 اپریل کو طلب کرلیا

خوشحال کسان زرعی طور پر مستحکم پاکستان کی ضمانت ہیں، آصف زرداری

فوٹو: فائل


اسلام آباد: احتساب عدالت نے جعلی اکاؤنٹس اور میگا منی لانڈرنگ کیس میں سابق آصف علی زرداری کو 8 اپریل کو طلب کرلیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے تمام ملزمان کو طلبی کے نوٹس جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے فریال تالپور، حسین لوائی، انور مجید، زین ملک ، نمر مجید اور کمال مجید سمیت تمام ملزمان کو 8 اپریل کو پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آصف زرداری کیخلاف کیس دوسری عدالت کو منتقل کردیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مقدمے کا ریکارڈاحتساب عدالت کے جج ارشد ملک کو بھیج دیا گیا ہے۔ جانچ پڑتال مکمل ہونے پر مقدمہ دوسری عدالت کو منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آصف زرداری اور بھٹونے بیان ریکارڈ کرادیا

آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو نے نیب کو اپنا بیان بھی ریکارڈ کرا چکے ہیں۔ نیب ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف علی زرداری اور بلاول سے پارک لین کمپنی سمیت دو کیسز کے حوالے سے مختلف سوالات پوچھے گئے۔ سابق صدر نے نیب سے وقت مانگا ہے کہ جوسوالات دیے گئے ہیں انکے جوابات تحریری طور پر دیں گے۔

نیب نے وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کو بھی 26 مارچ کو طلب کررکھا ہے۔ ذرائع نے ہم نیوز کو بتایا کہ مراد علی شاہ کو ٹھٹھہ شوگر مل کیس میں طلب کیا گیا۔ ان کو اولڈ نیب ہیڈکوارٹرز میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔


متعلقہ خبریں