نو روز کے تہوار پر تقریبات کا اہتمام 


پشاور/گلگت: آج دنیا بھر میں شمسی سال کے آغاز اور بہار کو خوش آمدید کہنے کے لیے نوروز کا تہوار منایا جاتا ہے۔

ہر برس کی طرح رواں سال بھی نو روز کا تہوار منایا جارہا ہے۔ اس جشن کومنانے کے لیے گلگت بلتستان اور پشاور کی نجی یونیورسٹی میں بھی خاص اہتمام کیا گیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق گلگت بلتستان میں اس تہوار کو منانے کے لیے رنگ برنگے انڈوں کا اہتمام کیا جاتا ہے اور مختلف کھانے بھی بنائے جاتے ہیں۔

شمسی سال کے آغاز پر گلگت بلتستان میں یہ تہوار بہت خاص انداز سے بنایا جاتا ہے اور یہاں کے باسی اسے خوش قسمتی کی علامت سمجھتے ہیں۔ 21 مارچ یعنی آج کے دن گلگت بلستان کے لوگ یہاں کے معروف کھیل پولو کے مقابلوں کا بھی انعقاد کرتے ہیں۔

آج کے دن مقامی انتظامیہ کی جانب سے عام تعطیل کا اعلان بھی کیا جاتا ہے۔ یہاں کے رہائش انڈوں کو مختلف رنگوں میں رنگ کر بچوں میں تقسیم کرتے ہیں اور بچے انڈے لڑانے کے مقابلے کرتے ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم عمران خان نے اپنے ایک ٹویٹ پیغام میں نوروز بنانے والوں کو مبارک باد دی ہے۔

 نو روز کا تہوار ہے کیا؟

بنیادی طور پر نو روز کا تہوار موسم بہار کی آمد کی علامت کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ اسے فارسیوں کا نیا سال بھی کہا جاتا ہے۔ ایران میں یہ تہوار 13 دن تک منایا جاتا ہے جبکہ افغانستان میں مزار شریف سے اس تہوار کو منانے کا سرکاری اعلان کیا جاتا ہے۔

کہا جاتا ہے اس تہوار کی بنیاد پارسی مذہب کے ماننے والوں نے رکھی۔ سورج کے خط استوا سماوی کو عبور کرنے اور دن رات برابر ہونے کے لمحے کو ہر سال شمار کیا جاتا ہے اور پھر شمسی سال کے آغاز پر نوروز کی خوشیاں منائی جاتی ہیں۔


متعلقہ خبریں