اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانی شہری نعیم راشد کیلئے ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔
عمران خان نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کیا ہے کہ پاکستان کو نعیم راشد پر فخر ہے جو متعصب سفید فام دہشت گرد کو روکنے کی کوشش میں شہید ہوئے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم کرائسٹ چرچ دہشت گرد حملے کے متاثرہ پاکستانی خاندانوں کے ساتھ ہیں۔
We stand ready to extend all our support to the families of Pakistani victims of the terrorist attack in Christchurch. Pakistan is proud of Mian Naeem Rashid who was martyred trying to tackle the White Supremacist terrorist & his courage will be recognized with a national award.
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 17, 2019
نیوزی لینڈ کی مساجد پر حملے کے دوران دہشت گرد کو روکنے کی کوشش کرنے والے قابل فخر پاکستانی سپوت نعیم راشد نے اپنے بیٹے طلحہ نعیم کے ہمراہ جام شہادت نوش کیا تھا۔
بین الاقوامی میڈیا نےبھی دہشتگردی کے دوران دوسروں کی جان بچاتے ہوئے شہید ہونے والے پاکستانیشہری نعیم راشد کو ہیرو قرار دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سانحہ کرائسٹ چرچ: پاکستانی شہدا کی تعداد 9 ہوگئی
سانحہ کرائسٹ چرچ: عالمی میڈیا میں پاکستانی ہیرو کے چرچے
پاکستانی سپوت نے اپنی جان بچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ دوسروں کو محفوظ رکھنے کے لیے حملہ آور کو روکنے کی جستجو کی تھی۔
کرائسٹ چرچ حملے میں شہید ہونے والے پاکستانیوں کی تعداد 9 ہوچکی ہے۔ پولیس کمشنر کے مطابق اسپتالوں میں زیرعلاج زخمیوں میں سے گیارہ کی حالت تشویشناک ہے۔