پاکستان ڈے، اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

پاکستان ڈے، اسلام آباد میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند

فائل فوٹو


اسلام آباد: پاکستان ڈے کے موقع پر حفاطتی اقدامات پیش نظر آج اسلام آباد اور راولپنڈی میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند ہے۔

موٹر وے پولیس کے ترجمان نے بتایا ہے کہ17، 19، 21 اور مارچ  کو صبح 12 سے شام 2 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ اسلام آباد راولپنڈی میں ممنوع ہوگا، شہریوں سے گزارش ہے کہ غیرضروری سفر سے گریز کریں۔

ترجمان نے کہا ہے کہ سفر شروع کرنے سے پہلے ہیلپ لائن 130 سے مدد لیں، موبائل فون ایپلیکیشن ” این ایچ ایم پی ہمسفر ” میں تزہ ترین ٹریول ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

ہمسفر ایپ کے ذریعے موٹروے پولیس ایف ایم 95 کی نشریات براہ راست بھی سن سکتے ہیں۔

پاکستان ڈے سے قبل اسلام آباد میں سیکیورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے ہیں اور پریڈ گراؤنڈ سے ملحقہ علاقوں میں انٹیلیجنس بیسڈ سرچ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کرنے کے احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں ہوٹلز، موٹلز اور گیسٹ ہاؤسز سمیت مدارس میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کے احکامات جاری کیے تھے۔

ٹریفک پولیس شہریوں کو پاکستان ڈے سے قبل اور بعد کے لئے آگاہی فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔ وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی کی ذمہ داری ڈی آئی جی سیکیورٹی اور ڈی آئی جی آپریشنز سونپی گئی ہے۔

شہریوں کو شناختی کارڈ یا پاسپورٹ ہمراہ رکھنے کی ہدایات کی گئی ہیں اور شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اپنے ارد گرد مشکوک افراد پر نظر رکھیں۔

ڈپٹی کمیشنر اسلام آباد نے 23 مارچ کے موقع پر پریڈ گراؤنڈ کے گردونواح میں بٹ ٹینکر نصب کرنے کی ہدایت کی ہے اور ڈی ایچ اے کے ذمے لگایا ہے کہ میڈیکل سٹاف اور ایمبولینسز کو تیار رکھیں۔

18 سے 30 مارچ تک پریڈ گراؤنڈ کے گردونواح میں تمام شادی ہال اور ہوٹلز مکمل طور پر بند رہیں گے، پریڈ گراؤنڈ کے گردونواح میں تمام بس اڈے بند رہیں گے اور تعمیراتی کام مکمل طور پر بند رہے گا۔


متعلقہ خبریں