میزائل ٹیکنالوجی کی وجہ سے ملکی دفاع ناقابل تسخیر



اسلام آباد: غوری، غزنوی، ابدالی، نصر، شاہین، بابر اور حتف کی شکل میں پاکستان کے پاس موجود میزائلوں نے ملکی دفاع کو ناقابل تسخیر بنا دیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق پاکستان کے پاس اپنے دفاع کے لیے زمین، فضا اور سمندر میں نزدیک اور دور تک مار کرنے کا بہترین میزائل سسٹم موجود ہے۔

پاکستان کا نصرمیزائل 60 کلومیٹرتک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ ۔حتف ون کی رینج 70 سے 100 کلومیٹر تک ہے۔ ایٹمی اور روایتی ہتھیار لے جانے والا غزنوی حتف تھری 290 سے 320 کلومیٹر اور ابدالی ون 180 کلومیٹر تک نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔۔

بہترین صلاحیتوں کا حامل غوری ون 350 کلومیٹر اور شاہین ون 900 کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔  درمیانے فاصلے تک مار کرنے والے بیلسٹک میزائل غوری حتف 5 کی صلاحیت 1300 کلومیٹر جبکہ غوری ٹو 1800 کلومیٹر تک وار کرسکتا ہے۔

پاکستان کے پاس موجود شاہین ٹو دوہزارکلو میٹر اور شاہین تھری کی شکل میں 2750 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کے اہم جنگی ہتھیاربھی موجود ہیں۔ اسی طرح ابابیل 220 کلومیٹر، کروز میزائل بابر ون 700 کلومیٹر،۔بابر ٹو 750 کلومیٹر اور بابر تھری 450 کلومیٹر تک دشمن کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

پاکستان کے دفاعی نظام کا حصہ اینٹی ٹینک گائیڈڈمیزائل بکتر شکن 3 سے 4 ہزار میٹر تک مار کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور ضرب اینٹی شپ میزائل زمین سے سمندر میں 500 سے 5 ہزار میٹر تک دشمن کے بحری جہاز کو نشانہ بناسکتا ہے۔

بابر تھری حتف سیون سمندر سے زمین پر 750 کلومیٹر،رعد حتف ایٹ فضا سے زمین پر 550 کلومیٹر،غوری تھری زمین سے زمین پر 3 ہزار کلومیٹر تک ہدف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت کے حامل ہیں۔


متعلقہ خبریں