اسلام آباد: روڈ پر رکھے بلاکوں نے 3 افراد کی جان لے لی

اسلام آباد: روڈ پر رکھے بلاکوں نے 3 افراد کی جان لے لی

فوٹو: ہم نیوز


اسلام  آباد: وفاقی دارالحکومت میں ہائی کورٹ کے سامنے رکھے گئے بلاکوں سے سامان شفٹ کرنے والی سوزکی ٹکرا گئی جس سے تین افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے اور ایک زخمی ہے۔

واقعہ تھانہ رمنا کی حدود میں پیش آیا۔ سامان شفٹ کرنے والی سوزکی رات گیارہ بجے ہائی کورٹ کے سامنے رکھے گئے بلاکوں سے ٹکرا گئی تھی۔

حادثہ اوور سپیڈنگ اور روڈ پر بلاکوں کے نصب ہونے کے باعث پیش آیا۔

مقامی افراد نے ریسکیو 1122 کو کال پر اطلاع دی۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہیں ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ تین افراد کی میتیں اور ایک زخمی کو پمز اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں کارحادثہ،4 لڑکیاں جاں بحق

حادثہ کے نتیجہ میں جاں بحق ہونے والوں کی شناخت عثمان، محمد ضیا اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔ حادثہ میں عبدالشکور نامی شخص شدید زخمی ہوا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پمز اسپتال منتقل کیے گئے زخمی کی حالت بھی تشویشناک ہے۔

وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی کے پیش نظر اہم عمارات کے سامنے بلاکس رکھے گئے ہیں لیکن یہ بلاکس رات کی تاریکی میں حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں۔

اسلام آباد میں ٹریفک حادثات کی ایک وجہ اوورسپیڈنگ بھی ہے۔ گزشتہ روز بھی اور سپیڈنگ کی وجہ سے کار حادثے میں چار لڑکیاں جاں بحق ہوگئی تھیں اور ایک لڑکا بھی زخمی ہوا۔

پولیس کے مطابق 23 فروری 2018 کی صبح ایک کار برساتی نالی میں جاگری تھی ۔ کار میں 5 افراد سوار تھے۔ کارکی  پچھلی سیٹ پر بیٹھی تین لڑکیاں  موقع پر ہی جاں بحق ہوگئی تھیں جب کہ ایک لڑکی اور لڑکے کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا لیکن لڑکی جاںبر نہیں ہوسکی تھی۔

واقع کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق پربت روڈ پرمارگلہ روڈ کی طرف جاتے ہوئے ایک کار بے قابو ہو کر نالے میں جاگری تھی۔


متعلقہ خبریں