پاکستان کسی بھی جارحیت پر جوابی کارروائی کرے گا، آرمی چیف

تمام پاکستانی مل کر کورونا وائرس کے خلاف لڑیں گے،جنرل باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر اور برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ٹیلی فون پر رابطہ ہوا ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بتایا کہ آسٹریلوی مسلح افواج کے سربراہ سے بھی جنرل قمر جاوید باجوہ کی ٹیلی فون پر بات چیت ہوئی۔

امریکہ برطانیہ اور چین کے سفیروں نے بھی آرمی چیف سے الگ الگ ملاقاتیں کی۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ آرمی چیف نے موجودہ پاک بھارت کشیدگی کے خطے امن و استحکام پر اثرات سے آگاہ کیا۔

آرمی چیف نے واضح کیا کہ پاکستان کسی بھی جارحیت پر اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کرے گا۔

خیال رہے کہ آرمی چیف کا یہ بیان ایک ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب بھارتی کی جانب سے شدید جنگی جنون کا مظاہرہ کیا جارہا ہے۔

بھارت نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پاکستانی علاقے میں چار بم گرائے تاہم ان سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔

بعدازاں پاک فضائیہ نے پاکستانی فضائی حدود کی خلاف ورزی کرنے والے دو بھارتی طیاروں کو مار گرایا جن میں سے ایک طیارہ آزاد کشمیر جبکہ دوسرا مقبوضہ کشمیر میں گرا۔

پاکستانی علاقے میں گرنے والے طیارے سے کے پائلٹ ابھی نندن کو پاک فوج نے اپنی حراست میں لے لیا تاہم گزشتہ روز وزیراعظم عمران خان نے اسے رہا کرنے کا اعلان کردیا۔

پاکستانی وزیراعظم کے اس فیصلے کو نہ صرف پاکستان اور بھارت بلکہ دنیا بھر میں سراہا جارہا ہے۔


متعلقہ خبریں