اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

فائل فوٹو


کراچی: کاروباری ہفتے کےآخری روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان رہا ہے۔

جمعہ کے روز کاروبار کے آغاز پر انڈیکس 39054 پر ٹریڈ کررہا تھا لیکن مارکیٹ کھلنے کے 15 منٹ بعد ہی مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس میں 300 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا۔

اسٹاک مارکیٹ میں ایک وقت میں پانچ سو سے زائد پوائنٹس کا اضافہ بھی دیکھنے میں آیا جس کے بعد انڈیکس 39568 پر چلا گیا تھا۔ انڈیکس میں آج کی بلند ترین سطح 39581 پوائنٹس رہی۔

فوٹو: ہم نیوز

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک 46,797,200 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیے 2,888,855,209  پاکستانی روپے رہی۔

عام طور پر کاروباری ہفتے کے آخری روز مارکیٹ میں مندی کا رجحان دیکھنے میں آتا ہے لیکن بھارت کے ساتھ کشیدگی کم ہونے سے مارکیٹ میں معمول کے برعکس رجحان دیکھا جا رہا ہے

گزشتہ روز بھی مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رجحان دیکھا گیا 100 انڈیکس میں 361 پوائنٹس کا اضافہ سے انڈیکس 39 ہزار 054 پر بند ہوا تھا۔


متعلقہ خبریں