راولپنڈی: پاک فضائیہ کی بروقت جوابی کارروائی نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والے بھارتی طیاروں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ بھارتی طیارے سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مظفر آباد سیکٹر پر لائن آف کنٹرول پر تین سے چار میل آزاد جموں اینڈ کشمیر کی حدود میں آئے۔ بھارتی طیاروں نے جلد بازی میں واپس جاتے ہوئے کھلے میدان میں اپنا پے لوڈ آف کیا اور فرار ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں
مسلح افواج اور قوم ہر طرح کے حالات کیلئے تیار رہے، وزیراعظم
انہوں نے کہا کہ طیاروں نے کسی انفرااسٹریکچر کو نشانہ نہیں بنایا اور نہ ہی کسی قسم کا جانی نقصان ہوا ہے۔ واقعہ کی تیکنیکی تفصیلات اور اہم معلومات آ رہی ہیں۔
Indian aircrafts’ intrusion across LOC in Muzafarabad Sector within AJ&K was 3-4 miles.Under forced hasty withdrawal aircrafts released payload which had free fall in open area. No infrastructure got hit, no casualties. Technical details and other important information to follow.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 26, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی ایئر فورس نے مظفرآباد سیکٹر میں ایل او سی کی خلاف ورزی کی۔
Indian aircrafts intruded from Muzafarabad sector. Facing timely and effective response from Pakistan Air Force released payload in haste while escaping which fell near Balakot. No casualties or damage.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 26, 2019
پاک فضائیہ کے طیاروں کے برقوت ردعمل سے بھارتی طیارے بالا کوٹ کے قریب اپنا پے لوڈ گرا کر واپس بھاگ گئے۔
Payload of hastily escaping Indian aircrafts fell in open. pic.twitter.com/8drYtNGMsm
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 26, 2019
آئی ایس پی آر کے مطابق بالا کوٹ میں کسی بھی قسم کا جانی یا مالی تقصان نہیں ہوا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق بھارتی فضائیہ کی جانب سے رات گئے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے کی بزدلانہ اور ناکام کوشش کی گئی۔ اسی دوران پاک فضائیہ فوری طور پر حرکت میں آئی تو بھارتی فضائیہ کے طیارے بھاگ نکلے۔
Indian Air Force violated Line of Control. Pakistan Air Force immediately scrambled. Indian aircrafts gone back. Details to follow.
— Maj Gen Asif Ghafoor (@OfficialDGISPR) February 25, 2019
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری کردہ اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ بھارتی ایئرفورس کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کی گئی جب کہ پاک فضائیہ نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اپنے جیٹ طیاروں کی فوری اور بروقت پراوازیں کیں جس کے بعد بھارتی طیارے واپس بھاگ گئے۔
بھارت کی جانب سے دی جانے والی مسلسل دھمکیوں کے بعد بھارتی فضائیہ نے پہلی مرتبہ یہ بزدلانہ قدم اٹھایا تھا جس میں اسے منہ کی کھانی پڑی ہے۔