اسلام آباد: راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے دنیائے کرکٹ میں عالمی شہرت کے حامل شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر اپیل کی ہے کہ امریکہ کی کرکـٹ ٹیم کے سابق کپتان راہول جو کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں کی ہر ممکن اور فوری مدد کی جائے۔
Rahul (former captain of the USA cricket team) is facing rare cancer. Guys support him as much as you can! https://t.co/idng7xXYf2
— Shoaib Akhtar (@shoaib100mph) February 25, 2019
شعیب اختر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری کردہ اپنے پیغام میں کہا ہے کہ راہول کینسر کی ایک ایسی قسم کا شکار ہوئے ہیں جو بہت کم لوگوں کو ہوتی ہے اس لیے جلد از جلد ان کی جو بھی مدد ممکن ہوسکتی ہے وہ کی جائے۔
امریکی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان 42 سالہ راہول ککریتی کو اکتوبر 2018 میں ایک ایسے کینسر کی قسم میں مبتلا ہونے کی تشخیص کی گئی جو نہ صرف یہ کہ بہت کم لوگوں کو ہوتا ہے بلکہ نہایت تیزی سے پھیلتی بھی ہے۔
آٹھ سالہ، سات سالہ اورایک سال کی عمر کے تین بچوں کے والد راہول کا علاج عام اسپتالوں میں ممکن نہیں ہے بلکہ علاج کے لیے مخصوص اسپتال اور مخصوص طریقہ علاج کی ضرورت ہے۔
یقیناً! یہ علاج بہت مہنگا ہے جو راہول کے لیے کرانا ممکن نہیں ہے جبکہ مرض نہایت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سب سے پہلے تو لاحق مرض کو پھیلنے سے روکا جائے گا جس کے بعد علاج کیا جائے گا۔
راہول ککریتی کے دوستوں اور چاہنے والوں نے عوام الناس سے اپیل کی ہے کہ جس قدر اور جتنی ممکن ہو علاج کے لیے مالی مدد کی جائے۔
اپیل میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ راہول کو دعا کی بھی ضرورت ہے تو اگر مالی مدد کرنا ممکن نہ ہو تو جلد صحتیابی کے لیے دعا کی جائے اور اگر دونوں ممکن ہوں تو مالی مدد کے ساتھ ساتھ دعا کی جائے تاکہ وہ جلد اپنی اس زندگی کی طرف لوٹ سکیں جہاں ان کے اہل خانہ اوربچے منتظر ہیں۔