مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم، او آئی سی کا ہنگامی اجلاس طلب


اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں برھتے ہوئے بھارتی مظالم پر او آئی سی رابطہ گروپ کا ہنگامی اجلاس طلب کرلیا گیا۔

اجلاس پاکستان کی درخواست پر طلب کیا گیا ہے جس میں پلوامہ حملے کے بعد بھارتی کاروائیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ اجلاس 26 فروری بزور منگل منعقد ہوگا۔

خیال رہے کہ دور روز قبل بھارتی فوجیوں نے سرچ آپریشن کے دوران دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا تھا۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق کشمیری عوام نوجوانوں کی شہادت پر احتجاج کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور بھارتی فوج کے خلاف زبردست مظاہرے کرنے لگے۔

مزید پڑھیں: بھارت شواہد دے، ہم فوری کارروائی کریں گے: وزیراعظم

اس دوران بھارتی فوجیوں اور مظاہرین کے درمیان سخت جھڑپیں ہوئیں جس پر بھارتی فوجیوں کی طرف سے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے شلینگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

خیال رہے کہ مقبوضہ کشمیر کے علاقے پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کے واقعے کے بعد سے پاکستان اور بھارت کی کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔

آج وزیراعظم عمران خان نے بھارتی ہم منصب کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہ وہ امن کو ایک موقع اور دیں۔

وزیراعظم نے اپنے ردعمل میں کہا کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں، اگر بھارت قابل عمل شواہد دے تو ہم فوری طور پر  کارروائی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ افسوس ہے کہ بھارت میں انتخابات کے باعث امن پر بات نہیں ہورہی ہے، مودی سے 2015 میں ملاقات میں اتفاق ہواتھا کہ خطے سےغربت کا خاتمہ ترجیح ہے۔


متعلقہ خبریں