این اے 159 ملتان سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کے ڈیرے پر بجلی چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
ہم نیوز کے مطابق ملتان الیکٹرک پاور کمپنی (میپکو) ٹیم نے رکن قومی اسمبلی کے ڈیرے پر چھاپہ مارکر بجلی چوری پکڑ لی۔
میپکو حکام کے مطابق ایم این اے رانا قاسم کے ڈیرے پر پانچ پولوں سے چوری کی بجلی کی جارہی تھی۔
حکام نے بتایا کہ رانا قاسم کے ڈیرے سے 25 کے وی اے کا غیرقانونی ٹرانسفارمر بھی برآمد کیا گیا ہے۔
میپکو ذرائع کے مطابق ایک ایکڑ اراضی پر محیط ڈیرے میں بجلی کے پانچ پول اور 25 کے وی اے کا ٹرانسفارمر بھی غیرقانونی لگاہوا تھا۔
تھانہ صدر میں ایس ڈی او سکندر آباد نے بجلی چوری کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست جمع کرادی۔
تاہم پولیس نے ایس ڈی او کی جانب سے درخواست کے باوجود مقدمہ درج نہیں کیا۔