اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین نے اپنے استعفے کا عندیہ دے دیا۔
جہلم میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اختلافات موجود ہیں تاہم انہوں نے استعفیٰ نہیں دیا۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم سے جلد ملاقات ہوگی جو ان کا حکم ہوگا وہی کروں گا۔
ایک صحافی نے سوال کیا کہ نعیم الحق کہتے ہیں کہ آپ کا استعفٰی وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہو گیا۔ اس پر فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ معاون خصوصی نعیم الحق کو کچھ پتہ نہیں ہوتا۔
خیال رہے کہ کچھ روز قبل فواد چوہدری اور نعیم الحق کے درمیان ٹوئٹر پیغام پی ٹی وی میں تقرریوں کے معاملے پر لفظی جنگ چھڑ گئی تھی۔
نعیم الحق نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو پی ٹی وی اور اس کی انتظامیہ پر مکمل بھروسہ ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان چاہتے ہیں کہ بی بی سی کی طرز پر پی ٹی وی ایک آزاد ادارے کی طرح کام کرے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اسے یقینی بنانے کے لیے تمام تر اقدامات کرے گی۔
اس ٹوئٹ کا جواب فواد چوہدری نے شاعرانہ انداز میں کچھ اس انداز میں دیا۔
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے
ہوا ہے شہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
وگرنہ شہر میں غالبؔ کی آبرو کیا ہے ?? https://t.co/NCMLqZSu6C— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) February 20, 2019
بعدازاں فواد چوہدری کے ٹوئٹ پر اپنے ردعمل میں نعیم الحق نے کہا کہ پی ٹی آئی میں نئے آنے والوں کو عمران خان کے فلسفے کو سمجھنا اور اس پر عمل کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ایک مضبوط نظریاتی تحریک ہے، تحریک انصاف کی کامیابی قیادت کے پر عزم ہونے کی وجہ سے ہے۔
نعیم الحق کے مطابق پارٹی قیادت نے انصاف اور شفافیت کا علم بلند کیا ہوا ہے، قیادت کے نظریہ کے مخالف کا پارٹی میں کوئی مستقبل نہیں۔
All the newcomers in PTI must understand and follow the philosophy of Imran Khan. PTI is a strong ideological movement and its success has been due to steadfast determination of its leader to pursue justice and fairness. Anyone thinking otherwise has no future in the party.
— Naeem ul Haque (@naeemul_haque) February 20, 2019
ایم ڈی پی ٹی وی کے ساتھ اختلافات فواد چوہدری کے کافی دن سے چلے آرہے ہیں۔ نعیم الحق کی جانب سے ایم ڈی پی ٹی وی کی حمایت سے دونوں رہنماؤں کے درمیان اختلافات میں شدت آئی۔
فواد چوہدری نے ادارے کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خط لکھا جس پر ایم ڈی اور پی ٹی وی کی جانب سے جوابی خط بھی لکھا گیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات نے سرکاری نشریاتی ادارے میں بے ظابطگیوں پر آئی جی اسلام آباد کو تحقیقات کے لیے خط بھی لکھا۔