فیشن ڈیزائنر کارل لاگر فیلڈ انتقال کر گئے

فیشن ڈیزائنر کارل لاگر فیلڈ 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے

فیشن کی دنیا کے نامور  فیشن ڈیزائنر کارل لاگر فیلڈ 85 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

وہ اپنے منفرد اسٹائل کی وجہ سے فیشن کی دنیا میں شہرت رکھنے والے  ڈیزائنر  تھے۔

برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق جرمن ڈیزائنر کافی عرصے سے علیل تھے اور اسی وجہ سے وہ اکثر فیشن شوز میں بھی شرکت نہیں کر پاتے تھے۔

کارل لاگرفیلڈ نے فرانس  سے اپنے کرئیر کا آغاز کیا

کارل لاگرفیلڈ جرمنی سے فرانس منتقل ہو گئے تھے جہاں انہوں نے اپنے کرئیر کا آغاز کیا۔

انہوں نے فیشن کے شعبے بہت سی کامیابیاں سمیٹیں، انہوں نے 1983 میں معروف اٹالین فیشن ہاؤس ’چینل‘ کے ساتھ کام کا آغاز کیا  اور مرتے دم تک اس سے منسلک رہے۔

کارل لاگر فیلڈ کی موت کی خبر سن کر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ان کے چاہنے والوں نے افسوس کا اظہار کیا۔

فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے متعدد آرٹسٹ نے بھی کارل لاگر کی موت کو انڈسٹری کے لئے ایک بڑا نقصان قرار دیا ہے۔


متعلقہ خبریں