نظرثانی درخواستیں مسترد ہونا باعث تشویش ہے،نفیسہ شاہ

فردوس عاشق اعوان فٹبال کھیلتی ہیں تو کورونا نہیں ہوتا ہے؟نفیسہ شاہ

فائل: فوٹو


کراچی:  پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نفیسہ شاہ نے کہا ہے کہ پی پی قیادت کی نظرثانی کی درخواستیں مسترد ہونا باعث تشویش ہے۔

بے نامی اکاؤنٹ کیس میں نظرثانی درخواستیں مسترد ہونے پر پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی پی قیادت کے ساتھ جو رویہ اپنایا گیا، دنیا میں ایسا کہیں نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ بے نامی اکاؤنٹ کیس کو چھ ماہ ہوگئے، بلاول بھٹو کے مؤقف کو سنا تک نہیں گیا، چیف جسٹس کے احکامات اور تحریری عدالتی حکم میں فرق بھی سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ٹرائل کا قانونی جواز نہیں، بلاول

ان کا کہنا تھا کہ کس کے حکم پر بلاول بھٹو کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا، چیف جسٹس کے سوال کا جواب ابھی تک نہیں ملا، آصف زرداری کل اسلام آباد میں پریس کانفرنس کریں گے، بلاول بھٹو بھی کل لندن میں پریس کانفرنس کریں گے۔

نفیسہ شاہ کا کہنا ہے کہ احتساب کے نام پر سیاسی انتقام کا ڈرامہ بے نقاب ہوچکا، پی پی قیادت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے، جہاں کا مقدمہ ہے، وہیں سنا جائے کا قانون پی پی قیادت کے لئے کیوں نہیں؟۔

رہنما پیپلز پارٹی کے مطابق شہید ذوالفقار علی بھٹو اور شہید بینظیر بھٹو کو پنڈی میں شہید کیا گیا، آج ایک بار پھر پنڈی کو پی پی قیادت کیلئے کربلا بنانے کی کوشش ہورہی ہے، بھٹو کیس ریفرنس آج تک کیوں زیرالتوا ہے؟


متعلقہ خبریں