اسلام آباد: ملک بھر میں فراڈ کے 100 سے زائد مقدمات میں مطلوب دو اشتہاری ملزمان اسلام آباد کے تھانہ شالیمار نے گرفتار کر لیے۔
پولیس کے مطابق گرفتار ہونے والوں میں ایک خاتون اور ایک مرد شامل ہے۔ گزشتہ رات ملزم شیخ راؤف ملزمہ صوفیہ صدیقی کو ایف الیون گولڈن ہائٹس کے قریب تشدد کا نشانہ بنا رہا تھاْ۔
پولیس نے بتایا کہ کسی شخص نے ریسکیو 15 پر لڑکی پر تشدد کی اطلاع دی جس پر کارروائی کی گئی تو ملزمان نے ایک دوسرے کے پول کھولے۔
Girl smashing a car right Center and front. Islamabad. pic.twitter.com/BNYwGsjKrF
— Mumtaz Hayat Maneka (@Mumtazz_Maneka) February 16, 2019
ملزمہ صوفیہ صدیقی نے پولیس کو اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ عیسائی ہیں، ان کے ساتھ جعلی نکاح نامہ بنا کر شیخ راؤف وارداتیں کرتا تھا۔
پولیس کے مطابق ملزمہ صوفیہ صدیقی اور شیخ عبدالراوف پر کراچی میں 50، لاہور میں پندرہ اور دیگر شہروں سمیت سو مقدمات درج ہیں۔
دونوں میاں بیوی کے خلاف نوسربازی سمیت دیگر سنگین نوعیت کے دفعات کے مقدمات بھی درج ہیں، ملزمان نے اسلام آباد میں بھی وارداتیں کی ہیں جس کی تفتیش جاری ہے۔