اسلام آباد: سعودی ولی عہدمحمدبن سلمان کے دورہ پاکستان کے موقع پرہونے والے معاہدوں اور یاداشتوں کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں۔
ہم نیوز کے مطابق سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے دورے کے دوران سعودی پاکستان سپریم کوآرڈینیشن کونسل کے قیام کا فیصلہ کیا جائے گا۔کونسل کی سربراہی سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم پاکستان کریں گے۔۔سپریم کوآرڈینیشن کونسل مشترکہ مقاصد اور اہداف کے حصول کیلئے موثر انداز میں روابط کرے گی۔
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان نوجوانوں اور کھیلوں کے شعبے میں معاہدے پر دستخط کیے جائیں گے۔ پاکستان اور سعودی عرب منشیات اور سمگلنگ کی روک تھام کے ایم او یو پر دستخط کریں گے۔
دونوں ممالک کے دوران معدنی وسائل سے متعلق ایم او یو پر بھی دستخط کریں گے۔
سعودی مہمان کے دورے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان متبادل توانائی کے منصوبوں سے متعلق ایم او یو پر دستخط ہوں گے۔
۔پاکستان اور سعودی عرب باہمی تجارت کو فروغ دینے کیلئے تکنیکی تعاون اور رکاوٹوں کے خاتمے سے متعلق معاہدے کی بھی بنیادرکھیں گے، ان معاہدوں پر متعلقہ شعبوں کے وزراء اور سیکرٹریز دستخط کریں گے۔