پی آئی اے کا کیبن کریو کے سامان کی چیکنگ کا فیصلہ

اندرون ملک پروازیں: پی آئی نے کرایوں میں بڑی کمی کردی

فوٹو: فائل


اسلام آباد: پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) نے کیبن کریو کے سامان کی چیکنگ کا فیصلہ کرلیا ہے۔

قومی ائرلائن کے منیجر فلائٹ سروس کی جانب سے جاری مراسلے کے مطابق جہاز کی روانگی اور جہاز کی آمد سے پہلے تمام کیبن کریو کی چیکنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس ضمن میں  ترجمان پی آئی اے مشہود تاجورنے ہم نیوز کو بتایا کہ کیبن کریو کی چیکنگ معمول کا عمل ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کی جانب سے تمام مسافروں کے ساتھ ساتھ کیبن کریو کی بھی چیکنگ کی جاتی ہے۔

یاد رہے گزشتہ ماہ  پی آئی اے حکام نے نشہ کرنے والے پائلٹس اور فضائی میزبانوں کے خلاف کریک ڈاون کا فیصلہ کیا تھا جس کے تحت اندرون و بیرون ممالک جانے والی پروازوں پر پی آئی اور سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے ) کے عملے کی جانب سے اچانک چھاپے مارے جائیں گے۔

اس حوالے سے کپتان سمیت تمام فضائی میزبانوں کے خون کے نمونے حاصل کیے جائیں گے جس کے بعد کسی بھی فرد کو نشے کی حالت میں ملوث پائے جانے پر ان کے خلاف سخت محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔ سزا کے طور پت انہیں معطلی کے ساتھ ساتھ ملازمت سے فارغ بھی کردیا جائے گا۔

انتظامیہ نے بتایا کہ یہ اقدام نشہ اور شراب کی لعنت کے خاتمے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ بین الاقومی جنرل سول ایوی ایشن قوانین کے حفاظتی اقدامات کے تحت اس پر عمل کیا جارہا ہے اور پی آئی اے کے شعبہ شیڈولنگ اینڈ فلائٹ اسٹینڈرڈ کی جانب سے حکم نامہ جاری کردیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے بتایا کہ گزشتہ دنوں پی آئی اے کی جانب سے فضائی میزبان کو نشے کی حالت میں ملوث پانے کے بعد معطل کردیا گیا تھا۔

واضح رہے 2013 میں برطانیہ میں پی آئی اے کے ایک فلائٹ کپتان  شراب پیتے  پکڑا کیا گیا۔ جس کے بعد پی آئی اے انتظامیہ کی جانب سے تمام فلائٹس پر موجود تمام کیبن کریو کی چیکنگ کا فیصلہ کیا گیا تھا۔

اس حوالے سے پی آئی اے کے ترجمان نے بتایا تھا کہ پی آئی اے اپنی پروازوں کیلئے حفاظتی معیار کو ہمیشہ مقدم رکھتی ہے اور مسافروں کی سیفٹی پر کسی بھی صورت میں سمجھوتہ نہیں کیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ قوانین کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی اور عملہ کا کوئی رکن خلاف ورزی کا مرتکب پایا گیا تو اس کو موقع پر ہی معطل کر کے گرائونڈ کر دیا جائے گا۔

 


متعلقہ خبریں