31 قائمہ کمیٹیوں کے اجلاس طلب

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی اسمبلی کی 31 قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کے لیے اجلاس طلب کر لیے گئے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے چیئرمینوں کے انتخاب کے لیے طلب کیے گئے اجلاسوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔ جس کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے تعلیم، مذہبی امور، اوورسیز پاکستانی، منشیات کی روک تھام، مواصلات اور دفاعی پیداوار کا اجلاس آج بروز پیر طلب کیے گئے ہیں۔

قائمہ کمیٹی برائے توانائی، دفاع، تجارت، خزانہ، ماحولیاتی تبدیلی، حکومتی یاد دہانی، قوائد و ضوابط، نجکاری، امور کشمیر و گلگت بلتستان، نیشنل فوڈ سیکیورٹی اور پارلیمانی امور کے اجلاس 12 فروری کو طلب کیے گئے ہیں۔

اسی طرح نیشنل ہیلتھ سروسز، بین الصوبائی رابطہ، ہاؤسنگ اینڈ ورکس، انفارمیشن ٹیکنالوجی، اعداد و شمار، خارجہ امور اور  اطلاعات کے اجلاس 13 فروی کو طلب کیے گئے ہیں۔

نوٹیفکیشن کے مطابق آبی ذخائر، ریلویز، کابینہ سیکرٹریٹ، میری ٹائمز، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی، سرحدی علاقوں، صنعت و پیداوار کے اجلاس 14 فروری کو ہوں گے۔

تمام کمیٹیوں کے اجلاسوں میں سیکرٹری قومی اسمبلی کمیٹیوں کے چیئرمینوں کا انتخاب کرائیں گے۔


متعلقہ خبریں