سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ریاستی دہشت گردی بدستور جاری ہے۔ قابض فوج نے نام نہاد آپریشن کی آر میں فائرنگ کر کے 5 کشمیریوں کو شہید کر دیا۔ بھارتی نام نہاد آپریشن کے خلاف کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا۔
کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر کے ضلع کلگام کے علاقے کیلم میں اتوار کو قابض بھارتی فوج کی جانب سے نام نہاد سرچ آپریشن کیا گیا۔ سرچ آپریشن کے دوران علاقے سے فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دیتی رہیں۔
قابض فوج کے آپریشن کے دوران انتظامیہ نے ضلع بھر میں انٹرنیٹ سروس بھی معطل کر دی اور لوگوں کو گھروں میں محصور کر دیا۔
حریت رہنما میر واعظ عمر فاروق نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر کہا کہ بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری عوام کی نسل کسی کی جا رہی ہے جب کہ ضلع کلگام میں پانچ بے گناہ کشمیریوں کی شہادت افسوسناک ہے۔
Deeply saddened by the martyrdom of 5 young boys in #Kulgam as the tyranny of #OperationAllOut ,#CASO continues against the people of #SouthKashmir, pelleted injured and blinded even in such harsh winter by the brutal and ruthless Indian state
— Mirwaiz Umar Farooq (@MirwaizKashmir) February 10, 2019
قابض فوج کی جانب سے نام نہاد آپریشن کے دوران کشمیریوں کی بڑی تعداد بھارتی کے خلاف نعرے لگاتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئی اور بھر پور احتجاج کیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے مظاہرین کو منشتر کرنے کے لیے پیلٹس گن اور آنسو گیس کا بے دریغ استعمال کیا گیا جسے سے کئی کشمیری شدید متاثر ہوئے۔
واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے مختلف علاقوں میں نام نہاد آپریشن کے دوران نہتے کشمیریوں کا قتل کیا جاتا ہے جب کہ بے گناہوں کی گرفتاری بھی ہوتی ہے۔