نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے، زرداری


ٹنڈوآدم: سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ نیا بنگلہ دیش نہیں بننے دیں گے کیونکہ تمام صوبے ہمارے ساتھ ہیں، یہ پاکستان کے وسائل کی جنگ ہے اور ہم یہ جنگ لڑتے رہیں گے۔

انہوں نے ٹنڈوآدم میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے حقوق کے لیے لڑتے آرہے ہیں اور یہ جنگ لڑتے رہیں گے، یہ پاکستان آج کے لوگوں نے نہیں بنایا بلکہ ہمارے بزرگوں نے بنایا اور یہ ملک جنگ سے نہیں ڈائیلاگ کے ذریعے حاصل کیا گیا۔

سابق صدر نے کہا کہ پاکستان بننے کے بعد سوچی سمجھی سازش کے تحت خون ریزی کی گئی اور نیا بنگلہ دیش بنایا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وہ سندھی میں تقریر اس لیے نہیں کرتے کیونکہ سننے والوں کو سمجھ نہیں آتی۔ جنگ ان کی ہم سے ہمارے وسائل پر ہے بلکہ پورے پاکستان کے وسائل پر ان سے جنگ ہے۔ سول ایوی ایشن کو بھی اسلام آباد لے جایا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم تو لڑتے رہے ہیں اور عوام کے حقوق کے لیے جنگ جاری رکھیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈرنے کی کوئی بات نہیں ہے۔ ہم نے بھی یہی بجٹ چلایا تھا اور سب کی تنخواہوں میں اضافہ کیا تھا کیونکہ ہماری سوچ غریب عوام ہے۔


متعلقہ خبریں