لاہور: نیلام گھر میں آتشزدگی، لاکھوں کا فرنیچر جل کر خاکستر


لاہور: مولانا شوکت علی روڈ پرواقع نیلام گھر میں ہونے والی آتشزدگی پر قابو پالیا گیا ہے۔ کولنگ کا عمل بھی اختتامی مراحل میں ہے۔

ہم نیوز کے مطابق نیلام گھر میں ہونے والی خوفناک آتشزدگی سے کسی بھی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے لیکن موجود لاکھوں روپے مالیت کا قیمتی سامان اور فرنیچر جل کر خاکستر ہوگیا ہے۔

فائر بریگیڈ کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق لگی آگ پر قابو پانے کے لیے دس سے 12 فائر ٹینڈرز نے کی جانے والی کارروائی میں حصہ لیا۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق بارش اور تیز ہوا کے سبب فائر بریگیڈ اہلکاروں کو آگ پر قابو پانے میں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پـڑا۔

ہم نیوز کے مطابق فائر بریگیڈ کے اہلکاروں کو تاحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ آگ لگنے کی اصل وجہ کیا تھا لیکن یہ جاننے کی کوشش کی جارہی ہے۔ علاقہ پولیس بھی جائے وقوع پر موجود ہے اوراس ضمن میں اپنی تفتیش کررہی ہے۔

نیلام گھر میں ہونے لگی آتشزدگی کو دیکھ کر علاقہ پولیس ہی کی جانب سے فائر ٹینڈرز طلب کیے گئے تھے۔

 


متعلقہ خبریں