سندھ کے لا کالجز میں ہونے والے داخلے کالعدم قرار

فوٹو: فائل


سکھر: سندھ ہائی کورٹ نے لا کالجز میں رواں سال ہونے والے تمام داخلوں کو کالعدم قرار دے دیا۔ تمام لا کالجز کو تحریری امتحان منعقد کرانے کا حکم جاری کر دیا گیا۔

سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ میں لا کالجز میں داخلوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔ سندھ ہائی کورٹ سکھر بینچ نے لا کالج میں داخلوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق دو ہفتوں کے اندر داخلوں کے لیے تحریری امتحان منعقد کرایا جائے۔

کیس کی سماعت کے موقع پر ہائیر ایجوکیشن کمیشن، شاہ لطیف یونیورسٹی سمیت دیگر لا کالجزکے وکلا عدالت میں پیش ہوئے۔

درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا تھا کہ شاہ لطیف یونیورسٹی سمیت دیگر لا کالجز میں قوائد و ضوابط کے خلاف داخلے دیے گئے تھے۔


متعلقہ خبریں