یوم یکجہتی کشمیر: امریکہ میں پاکستانی قونصل خانے پر تصویری نمائش کا انعقاد

‘مسئلہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا بیان پاکستانی مؤقف کی تائید ہے ‘

فائل فوٹو


نیویارک: یوم یکجہتی کشمیر پر امریکہ میں پاکستانی قونصل خانے پر تصویر نمائش کا انعقاد کیا جائے گا۔

اقوم متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی نے ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ تصویری نمائش کا مقصد حق خود ارادیت کیلئے مظالم سہنے والے مظلوم کشمیری عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنا ہے۔


یاد رہے کہ آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ اسلام آباد میں بھارتی مظالم کیخلاف بینرز بھی آویزاں کیے گئے ہیں۔ دارالحکومت  میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے طلبا نے ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا جب کہ ایک منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی۔


متعلقہ خبریں