زرداری کا دورہ ٹنڈو الہ یار، میڈیا بے خبر

زرداری کا دورہ ٹنڈو الہ یار، میڈیا بے خبر | urduhumnews.wpengine.com

فوٹو: فائل


اسلام آباد: سابق صدر آصف علی زرداری ایک بار پھر  آج سندھ کے ضلع ٹنڈو الہ یار کا دورہ کر رہے ہیں لیکن ذرائع ابلاغ کو اس دورے سے لاعلم رکھا گیا ہے۔

ہم نیوز کو انتہائی معتبر ذرائع نے بتایا ہے کہ آصف زرداری کی آمد کے سلسلے میں ہیلی پیڈ کی تیاریاں مکمل کرلی گئی اور سابق صدر ڈیڑھ ماہ میں اس علاقے کا تیسرا دورہ کر رہے ہیں۔

ٹنڈوالہ یار کے گاؤں دریا خان مری میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین اہل خانہ کے ہمراہ آئیں گے اور آصف علی زرداری ٹیل موری پر زیرے تعمیر آصفہ بختاور بھٹو ہاؤس کا دورہ بھی کریں گے۔

ذرائع نے خبر دی ہے کہ سابق صدر اپنے قریبی ساتھی غلام قادر مری  کے پاس نجی دورے پر آرہے ہیں اور میڈیا کو اس سے لاعلم رکھا گیا ہے۔

یا درہے کہ آصف علی زرداری نے 4 اور 16 دسمبر 2018 کو بھی ٹنڈو الہ یار کا نجی دورہ کیا تھا اور پیپلزپارٹی کی مقامی قیادت سے ملاقاتیں کی تھیں۔ انہوں نے میڈیا کانفرنسز بھی کی تھیں لیکن اس بار ذرائع ابلاغ کو دورے سے لا علم رکھا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں