کھوکھر برادران نے 400 کنال اراضی غیر قانونی منتقل کی، رپورٹ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: محکمہ اینٹی کرپشن نے کھوکھر برادران کی کرپشن سے متعلق رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کرا دی ہے۔ عدالت نے متعلقہ سرکاری اداروں سے مارچ تک رپورٹ طلب کر لی ہے۔

سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کھوکھر بردارن کے زمین پر قبضوں کے خلاف از خود نوٹس پر سماعت کی۔

محکمہ اینٹی کرپشن نے سپریم کورٹ میں رپورٹ پیش کی، جس کے مطابق آٹھ ہزار سات سو کنال میں سے چار سو دو کنال اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی ہے اور قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق کھوکھر برادران کے قصور وار ہونے پر پانچ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جب کہ لاہور ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) نے جرمانے کے نوٹسز بھی جاری کر دیے ہیں۔

عدالت نے بورڈ آف ریونیو کی قائم کمیٹی سے ملزمان کا مؤقف سننے کی ہدایت کرتے ہوئے کاکردگی رپورٹ طلب کر لی ہے جب کہ ایل ڈی اے، کمشنر، ڈپٹی کمشنر، ایس ایم بی آر اور اینٹی کرپشن کو مارچ کے دوسرے ہفتے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔


متعلقہ خبریں