نواز شریف, آصف زرداری نے زندگی کے آخری دن جیل میں گزارنے ہیں،فواد



لاہور: وفاقی وزیراطلاعات ونشریات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے زندگی کے آخری دن جیل میں گزارنے ہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیراطلاعات فوادچوہدری نے کہا کہ تیس سال اقتدار میں رہنے کے بعد پاکستان سے علاج کے لیے باہرجانا شرمناک عمل ہے۔ نوازشریف اور آصف زرداری کی زندگی کا سسپنس یہی ہے کہ وہ باقی زندگی جیل میں یا بیرون ملک گزاریں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت سے متعلق فیصلہ ڈاکٹروں نے کرنا ہے لیکن  عام آدمی یہ ضرور سوچتا ہے کہ یہ بیس بیس سال حکومت کے بعد کیسے بیرون ملک علاج کے لیے چلے جاتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی زیر صدارت اجلاس میں وزیراعظم عمران خان نے وزیر پٹرولیم کو زائد بلوں کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پنجاب کے گورننس نظام کی تبدیلی پر غور کیا گیا ہے، صحت کارڈ کا پہلا مرحلہ کل سے شروع ہوگا۔

فواد چوہدری نے اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے تحفظات کے حوالے سے کہاکہ بے شک وہ ایک الگ جماعت ہے لیکن اختلافات کی نوعیت اتنی شدید نہیں ہے اس لیے معاملات حل ہوجائیں گے۔


متعلقہ خبریں