جعلی بینک اکاؤنٹس کیس، نیب کی ابتدائی رپورٹ تیار

چیئرمین نیب کی تعیناتی کے عمل کو تیز کرنے کا فیصلہ

فوٹو: فائل


اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی کی جعلی بینک اکاؤنٹس کیس پر پہلی ابتدائی رپورٹ نیب ہیڈکوارٹر کو موصول ہو گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق جعلی بینک اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے۔ نیب نے جعلی بینک اکاؤنٹس کی پہلی ابتدائی رپورٹ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی نے تیار کی ہے۔

جعلی بینک اکاؤنٹس سے متعلق بنائی گئی نیب کی رپورٹ پیر کو سپریم کورٹ پاکستان میں جمع کرائی جائے گی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے لیے کمبائن انویسٹیگیشن ٹیم بنا دی گئی ہے جس کے بعد نیب نے 16 مقدمات کی چھان بین شروع کر دی ہے۔ مقدمات کی جانچ پڑتال میرٹ پر کی جا رہی ہے۔

رپورٹ کے مطابق جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم (جے آئی ٹی) حکام سے نیب نے بریفنگ لی ہے اور مقدمات سے متعلق مزید ثبوت حاصل کیے جا رہے ہیں جب کہ متعلقہ محکموں سے مزید ریکارڈ بھی طلب کیا گیا ہے۔

سپریم کورٹ نے نیب کو ہر 15 روز بعد رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیا تھا۔

چیئرمین قومی احتساب بیورو (نیب) نے جعلی بینک اکاؤنٹس کیس میں مشترکہ تحقیقاتی ٹیم 22 جنوری کو بنائی۔ جس کا سربراہ ڈی جی نیب راولپنڈی عرفان منگی کو بنایا گیا۔


متعلقہ خبریں