وزیراعلی پنجاب کی تبدیلی کا سوچا جا رہا ہے ،محمد مالک



اسلام آباد: سینئر صحافی محمد مالک نے انکشاف کیا ہے کہ  وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار کوتبدیل کے لئے کام ہو رہا ہے، اس وقت پارٹی میں ایسے لوگ موجود ہیں جو پنجاب کو چلانے کی صلاحیت رکھتے ہیں،اس وقت پنجاب میں بیوروکریسی کی عیاشی ہے۔

ہم نیوز کے پروگرام بڑی بات میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اگر عمران خان کو صحیح فیصلہ کرنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کے اندر بھی یہ بات چل رہی کہ حکومت درست سمت نہیں جا رہی ہے۔لیڈر کا کام یہ کہنا نہیں ہوتا کہ وہ لوگوں کے درمیان آ کر کہے میں کام سیکھ رہا ہوں۔

محمد مالک نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ میڈیا وزیراعلی پنجاب پر اس لیے تنقید کر رہا ہے کہ ان کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے،دیکھا جائے تو پنجاب اگر ملک ہوتا تو آبادی کے لحاظ سے دنیا کا 12واں بڑا ملک ہوتا، اس کے انتظامی امور چلانے کے ایک منجھا ہوا ایڈمنسٹریٹر چاہیئے۔

پیپلز پارٹی کے لانگ مارچ کو عوامی حمایت حاصل نہیں ہو گی، مظہر عباس

سینئر صحافی مظہر عباس نے کہا ہے کہ  آصف علی زرداری اور فریال تالپور کی گرفتاری کی صورت میں اگر پیپلز پارٹی لانگ مارچ کے لئے نکلی تو عوام کی جانب سے مثبت جواب نہیں ملےگا۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت کی جانب سے جتنی شدت سے 18 ویں ترمیم کے حوالے سے بات کی جا رہی ہے اتنی شدت سے وفاق کی جانب سے کوئی بات سامنے نہیں آ رہی ۔

مظہر عباس نے کہا کہ شیخ رشید کی پی اے سی میں نامزگی ظاہر کرتی ہے کہ عمران خان  شہباز شریف کی مشکلات میں اضافہ کرنے چاہتے ہیں۔

افغانستان سے متعلق امریکی اسٹیبلشمنٹ اور وائٹ ہاوس ایک صفحے پر نہیں, سلیم صافی

سینئر صحافی سلیم صافی نے کہا ہے کہ امریکی فوج کے انخلا کے بعد افغان حکومت اور طالبان کے مابین مفاہمت ہونا مشکل نظر آ تا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے سابق صدر جارج بش نے افغانستان کی جنگ کے دوران عراق پر حملےکا فیصلہ غلط تھا۔

سلیم صافی نے کہا کہ موجودہ امریکی صدر کے مشرقی وسطی کو لے کر پالیسیاں کامیاب ہوتی نظر نہیں آ رہی ہیں، پہلے انہوں نے ایک جارحانہ رویہ رکھا اب آ کر شام اور افغانستان سے فوجوں کے انخلا کی بات کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا افغانستان سے متعلق امریکی اسٹیبلشمنٹ اوروائٹ ہاوس ایک صفحے پر نہیں ہیں اسلیے پالسیوں میں زیادہ شفافیت نہیں ہے۔


متعلقہ خبریں