طالبان سے عبوری حکومت کے قیام پر بات نہیں ہوئی، زلمے خلیل زاد

فوٹو: فائل


کابل: امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد نے واضح کیا ہے کہ افغان طالبان سے مذاکرات کے دوران عبوری حکومت کے قیام پر کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔


ہم نیوز نے ممتاز صحافی احسان اللہ امیری کے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ ایک پیغام کے حوالے بتایا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں انہوں نے کہا ہے کہ ہمیں صرف اس بات کی جلدی ہے کہ جتنی جلد ممکن ہو سکے افغانستان میں جاری تشدد کا خاتمہ ہو تاکہ وہاں کے لوگوں کی زندگیاں محفوظ ہوسکیں۔

امریکہ کے نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد کے حوالے سے احسان اللہ امیری نے لکھا ہے کہ ان کا کہنا ہے کہ ہم عدم استحکام کی کیفیت کا شکار افغانستان چھوڑ کر نہیں جا سکتے ہیں۔

افغان صحافی کے مطابق زلمے خلیل زاد کا کہنا ہے کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اس ضمن میں تمام امور پایہ تکمیل کو پہنچائیں۔


متعلقہ خبریں