سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، متعدد افراد زخمی

سعودی عرب میں موسلا دھار بارش، متعدد افراد زخمی | urduhumnews.wpengine.com

فائل فوٹو


جدہ: سعودی عرب کے شہر مدینہ منورہ، مکہ مکرمہ اور جدہ میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے پانی نے سیلاب کی شکل اختیار کر لی جس میں درجنوں گاڑیاں بہہ گئیں اور متعدد افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔

اطلاعات کے مطابق سب سے زیادہ بارش مدینہ منورہ میں ریکارڈ کی گئی اور مکہ مکرمہ اور جدہ میں وقفے وقفے سے موسلادھار بارش کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔

گلف بزنس نیوز کے مطابق اتوار سے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں بارشیں ہو رہی ہیں جس کے سبب کچھ علاقوں میں سیلابی صورت حال ہے۔

گلف نیوز نے سرکاری حکام کے حوالے سے بتایا ہے کہ سیلاب میں پھنسے بہت سارے لوگوں کی کالز آ رہی ہیں اور ہم نے سیلاب میں پھنس جانے والے  کم از کم 37 لوگوں نکالا ہے۔

سعودی عرب کے شمالی مغربی علاقے تبوک کے میڈیا ترجمان عبد العزیز بن فرحان الشماری نے گلف بزنس نیوز کو بتایا کہ ہمیں کالز موصول ہوئی ہیں کہ بارش کا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوچکا ہے جس کے سبب مکین گھر چھوڑنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔

الشماری کا کہنا تھا کہ ہم نے لوگوں کے سیلاب کے خطرات سے نمٹنے کے بارے میں خبردار کیا ہے اور ہدایت کی ہے کہ بجلی فراہم کرنے والے ذرائع سے دور رہیں۔

سعودی عرب میں موسمیاتی تبدیلیوں پر نظر رکھنے والے ادارے نے جدہ، الجواف، حیل، مدینہ، مکہ، ریاض، مشرقی صوبے، جنوب مغرب اور مغرب کے پہاڑوں پر تیز ہواؤں کے ساتھ مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔


متعلقہ خبریں