پاکستان اور کراچی کو بچانے اور بنانے کا چیلنج درپیش ہے، فاروق ستار


کراچی: تنظیم متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان بحالی کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر فارق ستار نے کہا ہے کہ اس وقت پاکستان اور کراچی کو بچانے اور بنانے کا چیلنج درپیش ہے۔

فاروق ستار کا اتوار کے روز این ای ڈی یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ڈالر کو 100 روپے پر لانے کا نہیں بلکہ 200 پر جانے سے روکنے کا چیلنج ہے۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کی آبادی، نمائندگی، ترقیاتی فنڈز اور بنیادی سہولتوں کو کم کیا گیا ہے۔ اگر ترقی 2 یا 4 فیصد ہو رہی ہے تو آبادی میں بھی ایسے ہی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ڈاکٹر فارق ستار نے کہا کہ ہماری پہلی اور آخری ترجیح تعلیم ہونی چاہئیے، ملک میں کوئی لیڈرشپ نہیں تو ان چیلنجز میں ہمیں ہی آگے بڑھنا ہوگا۔

رہنما ایم کیو ایم کا کہنا تھا کہ کراچی 50 فیصد دیتا ہے بدلے میں اسے دو فیصد بھی نہیں ملتا۔

تقریب سے خطاب میں اُن کا کہنا تھا کہ بنگلہ دیش میں 70 لاکھ خواتین دو ارب ڈالر کے ذریعے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کر رہی ہیں، ہماری خواتین کسی سے پیچھے نہیں ہیں۔


متعلقہ خبریں