اسلام آباد: پاکستانی شائقین کرکٹ کے لیے کرکٹ کا موسم آنے کی نوید آگئی۔ پاکستان سپر لیگ 2019 کا آٖفیشل گانا ریلیز کردیا گیا ہے۔
پاکستان سپرلیگ کے چوتھے ایڈیشن کے لیے گانے کا ٹاٹئل کھیل دیوانوں کا ہے۔ شائقین کرکٹ کا جوش بڑھانے کے لیے شجاع حیدر نے بول لکھے، جنہیں فواد خان نے اپنی آواز سے چارچاند لگائے ہیں۔
IT HAS ARRIVED! ???
The official anthem of the #HBLPSL 2019 by @_fawadakhan_ ft. Young Desi, #KhelDeewanoKahttps://t.co/P4nSglVOpU— PakistanSuperLeague (@thePSLt20) January 18, 2019
ہر سال شائقین کرکٹ کو زیادہ سے زیادہ راغب کرنے کے لیے میگا ایونٹ کے لیے سالانہ ایک گانا ریلیز کیا جاتا ہے
پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن 2016 میں علی ظفر نے اب کھیل کےدکھا سے شائقین کے دل گرمائے تھے۔ 2017 میں ریلیز ہونے والے گانے کے بول اب کھیل جمے گا تھے۔
میگا ایونٹ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے علی ظفر کا لکھا اورگایا دل سے جان لگا دے کرکٹ فینز میں انتہائی مقبول ہوا تھا۔
یہ پی ایس ایل کا وہ پہلا گانا ہے جس میں علی ظفر کی آواز شامل نہیں ہے۔
پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کا آغاز 14 فروری کوہوگا جبکہ فائنل 17 مارچ کو کھیلا جائے گا۔
ایونٹ کے میچز شارجہ، دبئی اور ابو ظہبی میں ہوں گے، پی ایس ایل کے آخری آٹھ میچ پاکستان میں کھیلے جائیں گے جن میں سے تین میچ لاہور اور پانچ میچ کراچی میں کھیلے جائیں گے۔