کراچی: عراقی کلب النجف ایف سی نے پاکستانی فٹبالرکلیم اللہ کو کھیلنے کی دعوت دی ہے۔
پاکستانی فٹبالر کلیم اللہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت وہ ترکی کے ایک کلب کے ساتھ کھیل رہے ہیں اور ان کے معاہدے میں ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ عراقی پیشکش کے حوالےسے ترک کلب سے ریلیز کے لیے بات کرنی ہوگی۔
کلیم اللہ نے پرمسرت انداز میں کہا کہ ان کے لیے یہ بہترین موقع ہے کے انہیں اس کلب کی جانب سے پیشکش کی گئی ہے جو ایک بڑا موقع ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عراقی کلب النجف کا شمار خلیجی ممالک کے نامور کلبز میں کیا جاتا ہے اور اس کے لیے کھیلنا ایک بہترین موقع ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ پشکش چار ماہ کے عرصے پر محیط ہوگی جبکہ اس کے لیے کلیم اللہ کو 40 لاکھ روپے دیئے جائیں گے۔