پنجاب اسمبلی: پی ٹی آئی رکن  نے گوشوارے جمع کرادیئے

پنجاب میٹرنٹی بینی فٹ ترمیمی بل 2019 پنجاب اسمبلی میں جمع 

لاہور: پنجاب اسمبلی کے 113 معطل ارکان میں سے صرف پاکستان تحریک انصاف کے اویس دریشک نے اب تک گوشوارے جمع کرائے ہیں۔ جس کے بعد ان کی رکنیت بحال ہوگئی ہے۔

ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن میں گوشوارے جمع نہ کرانے پر معطل ہونے والے تمام اراکین نے ابھی تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے جبکہ اویس دریشک کے علاوہ پنجاب اسمبلی کے 112 ارکان کی رکنیت تاحال معطل ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اسپیکر پنجاب اسمبلی کی ہدایات کو بھی نظر انداز کردیا ہے اور ابھی تک اپنے گوشوارے جمع نہیں کرائے۔

گزشتہ روز اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی نے صوبائی وزیر خوراک کو گوشوارے جمع کرانے کی ہدایت کی تھی لیکن صوبائی وزیر نے اس کو نظرانداز کر دیا۔ صوبائی وزیر خوراک کی رکنیت معطل ہونے کے باعث پنجاب اسمبلی میں خوراک پر عام بحث ملتوی کی گئی تھی۔

رکنیت کی معطلی کے باوجود وبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کی جانب سے سرکاری اجلاسوں کی صدارت کا سلسلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز بھی انہوں نے سول سیکرٹریٹ میں اعلیٰ  سطحی اجلاس کی صدارت کی۔ جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی ہے۔

اسی طرح صوبائی کابینہ کے دس وزرا اور وزیراعلی کے چھ معاونین خصوصی کی رکنیت بھی تاحال معطل ہے۔


متعلقہ خبریں